ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کی سیاست کو صاف ستھرابنانے میں کجریوال نے پٹیلوں کا تعاون مانگا

گجرات کی سیاست کو صاف ستھرابنانے میں کجریوال نے پٹیلوں کا تعاون مانگا

Sun, 16 Oct 2016 12:30:56    S.O. News Service

میہسانا، 15؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گجرات انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے پوری تیاری کے ساتھ اترنے کے امکانات کے درمیان پارٹی سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے صاف سیاست کے لئے آج بی جے پی حکومت سے ناراض پٹیل کمیونٹی کی حمایت مانگی۔پٹیل اکثریتی پلدرا گاؤں میں ایک عام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آپ کے سربراہ نے کہا کہ دیہات کی خاص اہمیت ہے کیونکہ ایک سال پہلے یہاں سے کمیونٹی کی ریزرویشن تحریک شروع ہوئی۔وہیں کجریوال کے کنٹرول لائن پار سرجیکل اسٹرائیک پر دئے گئے بیان کی مخالفت میں ایک گمنام تنظیم نے مظاہرہ کیا۔کجریوال نے کہا کہ 2015کا دہلی میں اسمبلی انتخابات انہوں نے عام آدمی کی حمایت سے جیتا تھا اور انہوں نے پاٹیدار تحریک اور انا ہزارے کی کرپشن مخالف مہم سے موازنہ کیا۔کجریوال نے کہا کہ میں آپ کی جرات کی تعریف کرتا ہوں جب مجھے پتہ چلا کہ پاٹیدار تحریک کا آغاز اس گاؤں سے ہوا،کچھ سال پہلے ہم نے ملک میں وسیع بدعنوانی کے خلاف انا تحریک شروع کی،ہم نے حکومت سے کہا کہ بدعنوانی ختم کرنے کے لئے سخت قانون لائے کیونکہ ہمارے پاس ایسی طاقت نہیں ہے۔کجریوال نے کہا کہ ہماری مانگیں پوری کرنے کے بجائے ہمیں ایسا قانون لانے کے لئے حکومت بنانے کو کہا گیا،ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،چونکہ ہمارے پاس کوئی دوسراآپشن نہیں تھا اس لئے ہم نے پارٹی بنائی اور دہلی میں 70میں سے67سیٹوں پر جیت درج کی،یہ عام آدمی کی طاقت ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پٹیل تحریک کا آغاز اس گاؤں سے ہوا،اب میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس گاؤں سے گجرات کی سیاست کو صاف کرنے کی تحریک چلائیں،بدعنوانی کے خلاف لڑنے اور گجرات کی سیاست کو صاف کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔


Share: